42 سالہ انور کا سرکاری دفتر کے باہر ہی انتقال ہوگیا اور اس کی لاش کو کچرے والی گاڑی میں پولیس کے پاس بھیج دیا گیا۔بہت ہی غیر انسانی اور غیر سنجیدہ فعل۔اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
بلرامپور:اترپردیش کے ضلع بلرامپور کے اترولہ کوتوالی علاقے میں تحصیل گیٹ پر پڑی ایک لاش کو کوڑا گاڑی میں لے جانے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد داروغہ سمیت 3پولیس اہلکار کو فور اثر سے معطل کردیا گیا ہے۔ وہیں ضلع انتظامیہ نے نگر نگم کے چار ملازمین کو معطل کیا ہے۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پولیس اہلکار کو معطل کر کے محکمہ جاتی جانچ کے احکامات دئیے ہیں۔ اس کے علاوہ اس معاملے میں ملوث نگر پالیکا کے چار ملازمین کو بھی سردست قصور وار قرار دیتےہوئے فوری اثر سے معطل کیا گیا ہے۔
ایس پی دیو رنجن ورما نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ اترولہ تحصیل کے گیٹ کے نزدیک سعداللہ نگر علاقے کے سہجورا گاؤں کے رہنے والے انور(42) کی لاش ملی
تھی۔ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچے داروغہ اور دو کانسٹیبل کے سامنے نگرپالیکا کے ملازمین نےلاش کو غیر انسانی طریقے سے کوڑا گاڑی پر اٹھا کر رکھ دیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس کا ویڈیو وائرل ہونے پر سردست قصور وار قراردیتے ہوئے سب۔انسپکٹر رویندر کمار رمن اوردو سپاہیوں شبھم پٹیل و شیلندر شرماکے علاوہ نگر
پالیکا کے چار ملازمین کو معطل کر کے معاملے کی جانچ اترولہ کےایس ڈی ایم اور شہر سرکل افسر (اترولہ) کے سپرد کی گئی ہے۔
بلرامپور: داروغہ سمیت 3پولیس اہلکار معطل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS