اعظم گڑھ تشدد:انسپکٹر معطل،12 ملزمین گرفتار

0

اعظم گڑھ:اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ میں گذشتہ دنوں دو گروپوں کے درمیان ہوئے پرتشدد جھڑپ کے معاملے میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر ایک انسپکٹر کو معطل کردیاگیاہے جبکہ 12سے زیادہ افراد کے خلاف  این ایس اے اور گینگسٹر ایکٹ کے تحت  کاروائی کی گئی ہے۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پروفیسر تروینی سنگھ نے جمعہ کو یہاں بتایا کل پولیس نے ایک گروپ کے 12 سے زیادہ ملزمین کو گرفتار کیا ہے جبکہ سات افراد کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے ان کے خلاف 25۔25ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔
ایس پی نے بتایا کہ سبھی ملزمین کے خلاف این ایس اے اور گینگسٹر ایکٹ بھی لگایا گیا ہے۔ اس حادثے میں لاپرواہی برتنے کےالزام میں مہاراج گنج تھانے کے انچارج انسپکٹر کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اعظم گڑھ کے مہاراج گنج کے سکندر پور ائماں گاؤں میں گذشتہ بدھ کو کچھ شرپسند عناصر آئے اور دن میں گھر سے باہر نکلنے والی دلت لڑکیوں کے ساتھ چھیڑخانی کی۔ مخالفت کرنے پر لڑکیوں کو ڈرایا دھمکایا گیا۔اس معاملے کی شکایت لڑکیوں نے 10 جون کو اپنے اہل خانہ سے کی۔
جب اہل خانہ اس ضمن میں ان افراد سے پوچھ گچھ کرنے پہنچے تو ان کے ساتھ بری طرح سے مارپیٹ کی گئی اور ان کے سامان بھی تباہ کردئیے گئے۔اس واقعہ میں  دوسرے فریق کے تقریبا 12افراد زخمی ہوئے تھے۔
آج پولیس نے کاروائی کرتےہوئے  12سے زیادہ ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ سات افراد کو پولیس سرگرمی سے تلاش کررہی ہے۔وہیں سکندرپور ائیماں گاؤں میں حالت پرامن مگر پوری طرح سے قابو میں ہیں۔ موقع پر پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS