بی جے پی کے سابق لیڈر یشونت سنہا نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو بتایا غلط

0

ممبئی:سابق مرکزی وزیر خزانہ یشونت سنہا نے ایودھیا تنازعہ پر بیان دیا ہے۔انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ مسلمانوں کو یہ فیصلہ قبول کرلینا چاہئے۔
یشونت سنہا ممبئی میں منعقدہ ایک پروگرام میں گفتگو کررہے تھے۔ اسی دوران انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ غلط ہے۔کیوں کہ اس فیصلے میں کئی خامیاں ہیں۔
یشونت سنہا نے مزید کہاکہ لال کرش ایڈوانی اور دیگر سینئر لیڈران کو بابری مسجد توڑے جانے کا افسوس تھا لیکن بعد میں رام مندر تحریک میں شامل ہونے کا کریڈیٹ لینے لگے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS