آسٹریا کے وزیر خارجہ الیکزنڈر اسکالنج برگ عالمی وبا کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔ ان کے ترجمان نے سنیچر کو یہ اطلاع دی۔
ترجمان نے بتایا کہ مسٹر الیکزنڈر کی جمعہ کی دوپر کورونا کی جانچ رپورٹ پازیٹیو آئی تھی اور تب سے وہ گھر میں ہی کورینٹائن ہیں۔ ان میں کورونا کی کوئی علامت بھی نہیں ہے۔
صحت حکام کے مطابق مسٹر الیکزنڈر کے ساتھ کام کرنے والے تمام لوگوں کی کورونا جانچ کی جائے گی۔ مسٹر الیکزنڈر نے بدھ کو حکومت کے پروگراموں میں حصہ لیا تھا جس میں حالانکہ تمام لوگوں نے ماسک لگا رکھے تھے۔
مقامی میڈیا کے مطابق احتیاط کے طورپر تمام سرکاری حکام کی کورونا جانچ کی جائے گی اور ایسا سمجھا جارہا ہے کہ مسٹر الیکزنڈر پیر کو لکسمبرگ میں وزرائے خارجہ کی کونسل میں شامل ہونے کے دوران متاثر ہوئے ہوں گے۔
خیال رہے کہ آسٹریا میں گزشتہ دنوں کے دوران کورونا کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے اور ملک کے چار اضلاع میں پہلی بار کورونا ٹریفک الرٹ لال رنگ پر پہنچا ہے۔ ملک میں کورونا سے اب تک 62,455لوگ متاثر ہوچکے ہیں اور 901لوگوں کی موت ہوگئی ہے اور 44,972لوگ کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔
آسٹریا کے وزیر خارجہ کورونا سے متاثر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS