برسبین :ایشلے گارڈنر(61)رن کی نصف اننگز اور مگین شوٹ(23 رن دے کر چار وکٹ)کی جارحانہ گیندبازی کی بدولت آسٹریلیا کی خاتون ٹیم نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں17 رن سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک ۔صفرکی سبقت حاصل کرلی۔
ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری آسٹریلیائی ٹیم نے گارڈنر کے41گیندوں میں چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 61 رن کی اننگز کی بدولت 20 اوور میں چھ وکٹ پر 138 رن بنائے۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری نیوزی لینڈ کی خاتون ٹیم 20 اوور میں سات وکٹ پر 121 رن ہی بناسکی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے سوزی بیٹس نے38 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 33 رن بنائے۔ گاڈنر کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
آسٹریلیائی ٹیم کا آغاز اچھا نہیں تھا اور ان کے دونوں سلامی بلے باز ایلیسا ہیلی (6)اور بیتھ موونی (2)اپنی وکٹیں جلد گنوا بیٹھیں۔ آسٹریلیائی ٹیم کے لئے کپتان میگ لیننگ نے 28 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 24 رنز اور راچل ہینس نے 18 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 23 رنز کی شراکت کی۔
آسٹریلیا خاتون ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 17 رن سے ہرایا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS