آسٹریلیائی پادری گولڈ ڈیوڈ کا قبول اسلام، جانیں انہوں نے کیا نام رکھا؟

0

ملبورن، (یو این آئی): اپنی زندگی کے 45سال چرچ کیلئے وقف کرنے کے بعد آسٹریلوی پادری گولڈ ڈیوڈ نے اسلام قبول کرلیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریلوی پادری گولڈ ڈیوڈ نے 45سال چرچ کو دیئے، اس کے بعد قبول اسلام کرکے اپنا مسلم نام عبدالرحمن رکھ لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سابق پادری نے ساڑھے 4دہائیوں تک چرچ کی خدمت کی ہے اور مسیحی نوجوان ان کو ایک ہمہ جہت شخصیت کے طورپر دیکھتے تھے۔ انہوں نے آسٹریلوی مسیحی برادریوں میں ایک معزز پادری کے طور پر مقام حاصل کیا ہے۔نو مسلم عبدالرحمن نے ابھی تک مسلمان ہونے سے متعلق ان محرکات کے بارے کچھ نہیں بتایا ہے، ان کے اسلام قبول کرنے کی خبر سامنے آنے کے بعد بہت سے لوگ حیران ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آسٹریلیا میں ایک واقعہ پیش آیا تھا، جب 30خواتین ایک ساتھ دائرہ اسلام میں داخل ہو گئی تھیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق قبول اسلام کی یہ روح پرور تقریب آسٹریلوی شہر ملبورن میں واقع میڈو ہائٹس مسجد میں منعقد ہوئی، جہاں 30خواتین نے کلمہ پڑھ کر اپنے مسلمان ہونے کا اقرار کیا۔ایک ترک اخبار ینی شفق نے اپنی ویب سائٹ پر اس حوالے سے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں عبایا زیب تن کیے خواتین کو باری باری مبلغ کی مدد سے کلمہ شہادت پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ میں مسلمانوں کے عزم وحوصلے سے متاثر 30 آسٹریلوی خواتین کا ایک ساتھ قبول اسلام

بعد ازاں نو مسلم خواتین نے اپنے تاثرات کا بھی اظہار کیا۔نومسلم خاتون کرسٹین کرنوگوناک نے اسلام میں ایک خدا کے تصور سے اپنے گہرے تعلق کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ فلسطینیوں کی جدوجہد ان کے دلوں کو چھو گئی، جس کے باعث انہوں نے اسلام قبول کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS