جوکووچ،ہالیپ،اوساکا اور سیرینا ایس اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں

0

ملبورن :عالمی نمبر ایک کھلاڑی اور آٹھ بار کے چمپئن سربیا کے نوواک جوکووچ ، دوسری سیڈ رومانیہ کی سیمونا ہالیپ ، جاپان کی یو ایس اوپن چیمپیئن نومی اوساکا اور 23 بار کی گرینڈ سلیم چیمپیئن امریکہ کی سرینا ولیمز بدھ کے روز اپنے ،اپنے مقابلے جیت کر سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔
ٹاپ سیڈ یافتہ اور نویں خطاب کی تلاش میں مصروف جوکووچ امریکہ کے فرانسس ٹیافو کو تین گھنٹے اور 30 منٹ تک جاری چیلنجنگ مقابلے میں 6-3 ، 6-7 (3) ، 7-6 (2) ، 6-3 سے ہراکر تیسرے راونڈ میں جگہ بنالی ۔ گزشتہ دو مرتبہ کے فاتح جوکووچ نے میچ کے بعد کہا ’’یہ بے حد چیلنجنگ مقابلہ تھا اور مقابلے کے دوران حالات بھی مشکل تھے ۔ انہوں ٹیافو کو ان کی شاندار کارکردگی کے لئے مبارکباد دی۔‘‘
خواتین کے زمرے میں عالمی نمبر دو ، رومانیہ کے ہالیپ نے بھی اپنے دوسرے راؤنڈ کا میچ جیتنے کے لئے کافی جدوجہد کی۔ ہالیپ نے مقامی کھلاڑی ایزلا ٹاملیانووچ کے خلاف مقابلے میں پہلا سیٹ گنوانے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے دو گھنٹے 34 منٹ میں 4-6 6-4 7-5 سے جیت حاصل کی۔ ٹاملیانووچ نے فیصلہ کن سیٹ میں پانچ۔ دو کی سبقت بنالی تھی لیکن ہالیپ نے اس کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے اگلے پانچ سیٹ مسلسل جیتے اور میچ اپنے نام کیا ۔
یو ایس اوپن چمپئن اور تیسری سیڈ اوساکا نے 61 منٹ میں فرانس کی کیرولن گارسیا کو 6-2 ، 6-3 سے شکست دے کر تیسرے راونڈ میں جگہ بنائی۔ اوساکا یہاں 2019 میں چمپئن رہ چکی ہیں۔امریکہ کی عظیم کھلاڑی سرینا نے سربیا کی نینااستوزنووچ کو صرف 69 منٹ میں چھ۔تین، چھ۔صفر سے شکست دی اور تیسرے راونڈ میں داخلہ حاصل کرلیا۔
سرینا تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں لیکن ان کی بڑی بہن وینس دوسرے راؤنڈ میں کوالیفائر کھلاڑی سے ہار گئیں۔ وینس کو اٹلی کی سارہ ایرانی نے ایک گھنٹہ اور 15 منٹ میں 6-1 ، 6-0 سے شکست دے کر تیسرے راونڈ میں جگہ بنائی ۔ نویں سیڈ چیک جمہوریہ کی پیٹرا کویٹووا نے تین سیٹوں میں جیت حاصل کرتے ہوئے تیسرے راونڈ میں جگہ بنائی ۔
مردوں میں تیسرے سیڈ میں آسٹریا کے ڈومینک تھیم نے جرمنی کے ڈومینک کوپر کو ایک گھنٹہ 39 منٹ میں 6-4 ، 6-0، 6-2 سے شکست دی جبکہ 17 ویں سیڈ سوئزرلینڈ کے اسٹینلاس واورنکا کو دوسرے راونڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ واورنکا کو ہنگری کے مارٹن فوکسووکس نے تین گھنٹے اور 59 منٹ تک جاری رہنے والے چیلنجنگ میچ میں 7-5 ، 6-1 ، 4-6 ، 2-6 ، 7-6 (11) سے شکست دے کر تیسرے راونڈ میں جگہ بنائی۔
خواتین میں آٹھویں سیڈ بیانکا آندرسکو اور مردوں میں چھٹی سیڈ جرمنی کے ایلکزینڈر جیوریف بھی تیسرے راونڈ میں پہنچ گئے ہیں ۔ جیوریف نے امریکہ کے میکسس کریسی کو دو گھنٹے چار منٹ میں سات۔پانچ، چھ۔چار اور چھ ۔تین سے ہرایا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS