پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ بارش کے سبب رد

0

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سڈنی میں آج پہلا میچ کھیلا جانے والا تھا، لیکن بارش کی وجہ سےپہلا ٹی ٹوئنٹی میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔
آسٹریلیا نے119رنز کے ہدف کے تعاقت میں3اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 41رنز بنائے تھے۔تبھی بارش کے باعث میچ کو روک دیا گیا،جو دوبارہ شروع نہ ہو سکا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے15اوورز میں107رنزبنائےتھے،تاہم بارش کے باعث میچ 15 اوورز تک محدود کر دیا گیا،جس کےسبب آسٹریلیا ٹیم کو ڈک ورتھ لیوس میتھڈ کے تحت119 رنز کا ہدف دیا گیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS