آنگ سان سو کی کو بدعنوانی کے معاملے میں 5 سال کی سزا

0

نیپیڈاو (یو این آئی؍ ایجنسیاں) : میانمار کی ایک عدالت نے بدھ کو جمہوریت نواز رہنما آنگ سان سوکی کو بدعنوانی کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنائی ہے ۔ نیوز ویب سائٹ دی اراوڈی نے بتایا کہ محترمہ سوکی پر ایک سابق علاقائی وزیر نے 600,000 ڈالر نقد اور سونے کی چھڑیں بطور رشوت وصول کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ مقدمہ 76 سالہ نوبل انعام یافتہ سوکی کے خلاف بدعنوانی کے 11 الزامات میں سے پہلا تھا۔ ان کے خلاف درج ہر مقدمے میں زیادہ سے زیادہ 15 سال قید کی سزا ہے ۔ محترمہ سوکی کو فروری 2021 میں میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ آنگ سان سوکی کے خلاف بدعنوانی کے کئی مقدمات زیر سماعت ہیں، جس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، بدعنوانی اور انتخابی دھوکہ دہی شامل ہیں۔ تمام الزامات ثابت ہونے پر سوچی کو مجموعی طور پر 100 سال سے زائد قید ہوسکتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS