عتیق احمد کا بھائی سابق ایم ایل اے خالد اشرف بریلی جیل میں منتقل

0

بریلی:بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے ایم ایل اے راجو پال کے قتل کے اہم ملزم اور سابق ممبر پارلیمنٹ عتیق احمد کے بھائی اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سابق ایم ایل اے خالد عظیم عرف اشرف کو ہفتے کی شام کو بریلی ڈسٹرکٹ جیل منتقل کردیا گیا۔ 
اتوار کے روز بریلی ڈسٹرکٹ جیل کے سپرنٹنڈنٹ وجے وکرم سنگھ نے بتایا کہ انتظامی بنیادوں پر،خالد عظیم عرف اشرف کو پریاگراج سے یہاں کی ڈسٹرکٹ جیل میں لایا گیا ہے۔ اس پر کڑی نگرانی کی جائے گی۔ تقریباً تین برسوں سے فرار ،ایک لاکھ روپے کا انعامی،سابق ایم ایل اے خالد عظیم عرف اشرف کو ریاستی حکومت نے مافیا اورشرپسندوں کے خلاف چلائی جارہی مہم کے تحت تین جولائی کی صبح کو کرائم برانچ نے کوشامبی بارڈر سے گرفتار کیا تھا۔
اشرف کو نینی جیل سے بریلی جیل منتقل کرنے کی ہدایات جیل انتظامیہ کو حکومت کی جانب سے ملی تھیں۔اسے ہفتے کی شام پریاگراج سے بریلی ڈسٹرکٹ جیل لایا گیا۔ آج اتوار کے روز بھی ڈسٹرکٹ جیل کے باہر سخت سیکیورٹی دیکھی گئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS