لیبیا کے ساحل پر جہاز پلٹنے سے 74 مہاجرین کی موت

    0

    طرابلس: لیبیا کے خومس ساحل کے نزدیک مہاجرین سے بھرا ایک جہاز پلٹ گیا جس کےنتیجے میں کم از کم 74 مہاجروں کی موت ہوگئی۔ اقوام متحدہ کی بین الاقوامی تنظیم (آئی او ایم)نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔
    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق آئی او ایم نے بتایا  کہ جہاز میں تقریباً 120 لوگ سوار تھے۔
    لیبیائی ساحلی محافظ دستے اورماہی گیروں نے تقریباً 47 لوگوں کو اس حادثے سے بچایا۔ اس حادثے میں بچائے گئے ایک چھ ماہ کے بچے کے کچھ گھنٹوں بعد موت ہوگئی۔ یکم اکتوبر سے اب تک بحیرہ رومیں اس طرح کا یہ آٹھواں واقعہ ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS