اسلام آباد : (یو این آئی) پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں جمعہ کو علی الصبح ایک شاہراہ پر بس پلٹنے کے نتیجے میں 23 زائرین ہلاک اور 48 زخمی ہوگئے۔
یہ حادثہ آج علی الصبح صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں پیش آیا۔
ڈان نے خضدار کے ڈپٹی کمشنر میجر (ر) بشیر احمد کے حوالے سے بتایا ہے کہ بس میں سوار 15 زائرین جائے واقع پر ہی ہلاک ہو گئے جب کہ دیگر تین افراد اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ گئے۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ تیز رفتاری کی وجہ سے موڑ پر ڈرائیور نے بس کا کنٹرول کھودیا جس سے بس پلٹ گئی۔ بس میں صلاحیت سے زیادہ مسافر سوار تھے۔
احمد نے بتایا کہ زائرین بلوچستان سے صوفی عبد القادر نقشبندی کے سالانہ عرس میں شرکت کے بعد سندھ کے دادو لوٹ رہے تھے۔ تمام زائرین دادو کے رہائشی تھے۔
بلوچستان میں بس الٹنے سے 23 افراد ہلاک ، 48 زخمی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS