نئی دہلی:خلا میں سب سے لمبے عرصے تک رہنے والی خاتون کا ریکارڈ اپنے نام کرنے والی امریکہ کی خلائی مسافر کرسٹینا آج زمین پر محفوظ واپس لوٹ آئیں۔
امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے بتایا کہ کرسٹینا کوچ کے ساتھ یوروپی خلائی مسافر لوکا پرمیتانو اور روس کے خلائی مسافر الیکزینڈر رکترسوا بھی واپس لوٹ آئے ہیں۔ تینو نے ہندوستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 20 منٹ پر واپسی کا سفر شروع کیا تھااور تین گھنٹے 22 منٹ بعد دوپہر 2 بج کر 42 منٹ پر قزاخستان کے ججکاجگن شہر سے جنوب مشرق میں ان کا خلائی جہاز اترا۔
ناسا نے بتایا کہ 14 مارچ 2019 کو مشن پر روانہ ہونے والی کوچ کے خلائی قیام کے دوران کئے گئے تحقیقی اور تجربہ سے لمبی مدت کی خلائی سفر کے خواتین پر اثرات کے بارے میں تحقیق کرنے میں مدد ملے گی جو ناسا کے چاند مشن اور مریخ مشن کی تیاری کے لئے اہم ثابت ہوگا۔ لینڈنگ کے بعد تینوں خلائی مسافروں کی طبی جانچ کی جائے گی۔ اس کے بعد وہ قزاخستان کے کرگنڈا جائیں گے۔ وہاں سے تینوں کو ان کے ملک بھیج دیا جائے گا۔
خلامیں 328 دن رہنے کا ریکارڈ درج کر زمین پر واپس لوٹ آئیں کرسٹینا کوچ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS