نئی دہلی(اظہار الحسن،ایس این بی) : دہلی اسپورٹس یونیورسٹی کی تعمیر کو لے کر جمعرات کو دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا اور وزیر پی ڈبلیو ڈی ستیندر جین نے اہم میٹنگ کی، جس میں یونیورسٹی کے ڈیزائن لے آئوٹ کو لے کر جائزہ لیا گیا۔اس میٹنگ میں پی ڈبلیو ڈی ،ڈائریکٹوریٹ آف ہائر ایجوکیشن اور ڈی ایس یو افسران نے حصہ لیا۔ دونوں لیڈروںنے یونیورسٹی کے ڈیزائن میں بہتری کرنے کا افسران کو حکم دیا۔
اس موقع پر منیش سسودیا نے کہا کہ یونیورسٹی کی تعمیر کھلاڑیوں کی ضرورتوں کو دھیان میں رکھ کر کی جائے گی، اس لئے یہ پابند کیا جائے کہ یونیورسٹی میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی صحت زندگی رہن سہن کے لئے ضروری سبھی سہولیات موجود ہونی چاہئیں،تاکہ ہمارے کھلاڑیوں کوورلڈ کلاس سہولیات ملیں اور وہ ملک کے لئے میڈلس جیت سکیں ۔ وزیر پی ڈبلیو ڈی ستیندر جین نے کہا کہ یونیورسٹی کو اسپورٹس کی جدید تکنیک اور آلات سے لیس کیا جائے گا تاکہ کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر کر نے کے ساتھ ہی ان کا اوور آل ویل ۔بیئنگ پابند کیا جاسکے۔دہلی اسپورٹس یونیورسٹی دہلی سرکار کا ایک نایاب پروجیکٹ ہے جس کی تعمیر تقریباً 80ایکڑ لینڈ پر کی جائے گی۔یونیورسٹی میں ویٹلفٹنگ ،مکے بازی ،کشتی ،بیڈمنٹن ،ہاکی ،ایتھلیٹکس سمیت قرب سبھی کھیلوں میں کھلاڑیوں کو ٹریننگ دی جائے گی اور مختلف کھیلوں سے متعلق سہولیات کو بین الاقوامی کھیل آرگنائزشنوں کے پیمانوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے بنایا جائے گا ۔
دہلی اسپورٹس یونیورسٹی کے ڈیزائن لے آئوٹ کیلئے منعقد میٹنگ میں منیش سسودیا کی یقین دہانی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS