جگن موہن ریڈی کے آمدنی سے زائد اثاثہ جات معاملہ

    0

        حیدرآباد:  آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کے آمدنی سے زائد اثاثہ جات معاملہ کی سماعت آج حیدرآباد کی سی بی آئی، ای ڈی کورٹ میں ہوئی۔اے پی کی حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کے رکن پارلیمنٹ وجئے سائی ریڈی،ستیہ نارائنا ریڈی،شرت چندرریڈی سماعت کے موقع پر عدالت میں حاضر تھے۔عدالت نے جگن موہن ریڈی کو بھی حاضر عدالت ہونے کی ہدایت دی تھی تاہم ان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ آج سرکاری پروگراموں کے ہونے کی وجہ سے جگن عدالت میں حاضر نہیں ہوسکے۔عدالت نے اس معاملہ کی آئندہ سماعت 21جنوری تک ملتوی کردی۔نامپلی کورٹ سے ای ٹی کورٹ کو آروبندو، ہیترو کمپنیوں کو اراضیات کے الاٹمنٹ کے معاملہ کی چارج شیٹ منتقل کی گئی۔ای ڈی کورٹ نے اس چارج شیٹ پر سماعت سے اتفاق کیاتھا اور اس ماہ کی 11تاریخ کو حاضر عدالت ہونے کی جگن کو ہدایت دی تھی۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS