نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے پیر کے روز پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسملبی انتخابات کو لے کر اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے اہلکار نے مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور میزورم میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا، جس میں چھتیس گڑھ میں دو مرحلوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ دیگر چار ریاستوں میں ایک ہی مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور سبھی ریاستوں کے نتائج 3 دسمبر کو آئیں گے۔
انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ میزورم میں 7 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔ اس کے علاوہ مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں بھی 7 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ چھتیس گڑھ کے دوسرے مرحلے کے انتخابات 17 نومبر کو ہوں گے۔ راجستھان میں 23 نومبر کو ووٹنگ ہوگی، جب کہ تلنگانہ میں 30 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیئے: ’طوفان الاقصیٰ‘ آپریشن نے صہیونی غرور کی جڑ کاٹ دی؟: ڈاکٹر محمد ضیاء اللّٰہ
انہوں نے کہا کہ ان انتخابات میں کل 16.14 کروڑ ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ ان میں 8.2 کروڑ مرد ووٹر اور 7.8 کروڑ خواتین ووٹر شامل ہیں۔ اس بار 60.2 لاکھ نئے ووٹر پہلی بار اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔