نئی دہلی، (یو این آئی) صدر دروپدی مرمو اگست کے پہلے ہفتے میں مدھیہ پردیش کے بھوپال میں ایشیا کے سب سے بڑے بین الاقوامی ادبی میلے ‘انمیش’ کا افتتاح کریں گی۔
ساہتیہ اکادمی کے سکریٹری کے۔ سری نواسا راؤ نے آج یہاں بتایا کہ بھوپال میں 3 اگست سے 6 اگست تک انمیش کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
اس بین الاقوامی لٹریچر فیسٹیول کے ساتھ ساتھ سنگیت ناٹک اکادمی کی جانب سے ‘اتکرش’ کے عنوان سے لوک اور قبائلی پرفارمنگ آرٹس کا قومی میلہ بھی منعقد کیا جا رہا ہے۔ محترمہ مرمو ان دونوں تقریبوں کا افتتاح کریں گی۔
ساہتیہ اکادمی اور مدھیہ پردیش کا محکمہ ثقافت مشترکہ طور پر آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پر منعقد ہونے والے اس میلے کا اہتمام کر رہے ہیں۔
کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان، چھتیس گڑھ کے گورنر بسوا بھوشن ہری چندن، تلنگانہ کے گورنر تاملیسائی سوندرراجن، ہندوستان میں فجی کے سفیر کملیش ششی پرکاش اور سینئر ادیب ایس ایل۔ بھیراپا،شانتی سری دھولیپوڈی پنڈت، وی کامکوٹی، چندر شیکھر کمبار، وشواناتھ پرساد تیواری، گوتم گھوش، سنجے رائے، جینت موہاپاترا، آسکر پیول، تلسی ڈے، ایم اے۔ الور، سریش گوئل، گریشور مشرا، چترا دیواکارونی، وشنو دت راکیش، رمیش پوکھریال ‘نشنک’، لنڈا ہیس، مامی یامادا، امیش ترپاٹھی، سونل مان سنگھ، چترا مدگل، رگھویر چودھری، ونے سہسرابدھے، ونے سہسرا بدھے اور مہا داگنی وغیرہ بھی شامل ہوں گے۔
انٹرنیشنل لٹریچر فیسٹیول ‘انمیش’ کے 75 سے زائد پروگراموں میں تقریباً 100 زبانوں کے 575 سے زائد مصنفین حصہ لے رہے ہیں۔ میلے میں ہندوستان کے علاوہ 13 دیگر ممالک کے ادیب بھی شرکت کریں گے۔ یہ ‘انمیش’ کا دوسرا ایڈیشن ہے۔ پہلی تقریب کا اہتمام گزشتہ سال جون میں شملہ میں کیا گیا تھا۔
https://www.facebook.com/SahityaAkademi/posts/pfbid0ahqMvDgtJ1F6ysxUaCZkqLcfoQctcuWjNCXkgm89TMm2iGVj13S6hh1x9vw773Apl