جکارتہ (یو این آئی) : بنگلہ دیش نے منگل کو پول بی کے اپنے دوسرے میچ میں عمان کو 2-1 سے شکست دے کر ہیرو ایشیا کپ میں اپنی پہلی جیت درج کی۔بنگلہ دیش کو ایک روز قبل جی بی کے ایرینا میں کھیلے گئے میچ میں کوریا کے ہاتھوں 6-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔منگل کے میچ میں بنگلہ دیش نے اپنے کوچ گوبی ناتھ کرشنامورتی کے منصوبوں پر بھروسہ کرتے ہوئے ان تمام مواقع کا فائدہ اٹھایا جو ان کے راستے میں آئے ۔میچ کے چھٹے منٹ میں اشرف الاسلام نے پنالٹی کارنر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بنگلہ دیش کی جانب سے پہلا گول کیا۔عمان کے راشد الفذری نے 17ویں منٹ میں فیلڈ گول کرکے میچ 1-1 سے برابر کردیا۔ اومان کو میچ میں چھ پنالٹی کارنر ملے لیکن ایک کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے جس نے اس کے جیتنے کے امکانات کو بری طرح متاثر کیا۔
ایشیا کپ بنگلہ دیش نے عمان کو 2-1 سے ہرایا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS