اشرف غنی نےحملے کے لئے طالبان کو ذمہ دار ٹھہرایا

    0

    واشنگٹن: امریکہ نے اس ہفتے افغانستان میں ایک اسپتال کے زچہ بچہ وارڈ اور ایک پولیس افسرکی آخری رسومات کےدوران ہوئےحملوں کو دہشت گرد تنظیم آئی ایس  کے نے انجام دیا تھا۔ امریکہ کے افغانستان کے لئے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے جمعہ کے روز ٹویٹ کر کے کہا ’’امریکہ اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ افغانستان میں اس ہفتے ایک اسپتال کے زچہ بچہ وارڈ پر اورایک آخری رسومات کے دوران ہوئےحملے کو آئی ایس کے نے انجام دیا تھا ‘‘۔ انہوں نے کہا’’آئی ایس شہریوں کے خلاف اس طرح کے گھناؤنے حملوں کو انجام دیتا ہے اور یہ افغانستان کے لوگوں اور پوری دنیا کے لئے خطرہ ہے‘‘۔ ادھر افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اس حملے کے لئے طالبان کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے ۔اس حملے میں دو نو مولود بچوں،خواتین، نرسوں سمیت 24 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔ تاہم طالبان نے اس حملےکو انجام دینے سے انکارکیا ہے ۔آئی ایس کے نے بھی اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرهارمیں اس ہفتے کے اوائل  میں ایک آخری رسومات کے دوران حملے میں 32 افراد مارے گئے تھے ۔ 

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS