بی جے پی کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے:اشوک گہلوت

0

نئی دہلی:راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے بھی مہاراشٹر کے معاملے پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے مہاراشٹر میں سطحی سیاست کی ہے جو کہ بہت ہی افسوس ناک ہے۔ دوسری جانب انہوں نے مہاراشٹر کے گورنر پر بھی حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ بھگت سنگھ کوشیاری کو گورنر کے عہدے پر رہنے کا قطعی حق نہیں ہے۔بی جے پی کی ان حرکتوں سے صاف ہوجاتا ہے کہ اب بی جے پی کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS