لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی ترکی میں سیاحوں کا سیلاب امڈ آیا

0

انقرہ: (یو این آئی) ترکی میں ترک صدر رجب طیب ایردوان کے لاک ڈاؤن کے ختم کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی روسی سیاحوں کی آمد کے ساتھ ہی ترکی میں سیاحت پر چھائے سیاہ دل چھٹ گئے اور ایک بار پھر ترک شعبہ سیاحت اپنی کھوئی ہوئی پوزیشن حاصل کرنے جارہا ہے۔
پابندیوں میں نرمی کے بعد ترکی میں شعبہ سیاحت پھر سے عروج کی جانب گامزن ہے، روس سے سیاحوں کی خصوصی پرواز ترکی پہنچنے پر سیاحتی سرگرمیوں میں گہما گہمی آگئی ہے۔روس نے گذشتہ ہفتے ترکی پر عائد سفری پابندیاں ختم کر دی تھیں جس کے بعد روسی سیاح ترکی پہنچنا شروع ہو گئے ہیں اس سال روس سے 15 لاکھ سیاحوں کی ترکی آمد متوقع ہے۔
ترکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ماسکو سے پہلی خصوصی پرواز 132 سیاحوں کو لے کر انطالیہ پہنچی تو گھومنے پھرنے کے شوقین افراد کے چہرے کھل اٹھے۔ مسافروں کو ایئرپورٹ پر خصوصی سہولیات فراہم کی گئیں اور ایس او پیز کے ساتھ انہیں جانے کی اجازت دی گئی۔
ایک اندازے کے مطابق صرف منگل کے روز 44 پروازوں کے ذریعے 12 ہزار روسی سیاحوں کی ترک آمد متوقع ہے جو انطالیہ کے خوبصورت نظاروں اور دلکش مقامات سے لطف اندزو ہوں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS