نئی دہلی (ایجنسیاں)
پیازصرف کچن کا ہی اہم حصہ نہیں، بلکہ ہندوستانی کی سیاست میں ایک حساس موضوع بھی ہے۔پیاز کی قیمتوں میں جب جب تیزی آتی ہے، لوگوں کا نہ صرف بجٹ بگڑ جاتا ہے، بلکہ سرکار میں بھی کھلبلی مچ جاتی ہے۔ گزشتہ 2 ہفتے سے گھریلو بازار میں پیاز کی خردہ قیمتوں میں اچھال کو دیکھتے ہوئے سرکار نے آناً فاناً پیر کی رات پیاز کے ایکسپورٹ پر پابندی کا فیصلہ کیا۔ تاہم اس فیصلے سے پیاز پیدا کرنے والے کسان، ٹریڈرس خوش نظر نہیں آرہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بازار میں پیاز کی کمی نہیں ہے، ایسے میں ایکسپورٹ پر روک سے ان کا بہت نقصان ہوگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سرکار نے گزشتہ سال کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اس سلسلے میں جلد ہی قدم اٹھایا ہے۔ یقینی طور سے ٹریڈرس اور کسان ناراض ہوں گے، لیکن آگے قیمتوں میں استحکام دیکھنے کو مل سکتا ہے، جس سے عام آدمی کو راحت ملے گی۔ گزشتہ سال دسمبر میں پیاز کی قیمت 100روپے کلو تک پہنچ گئی تھی۔ ملک میں پیاز ضروری اشیا ہے۔ خوردنی اشیا اور صارفین امور کی وزارت پیاز کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کرتی ہے۔ وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب راجدھانی دہلی میں 14 ستمبر کو پیاز کی خردہ قیمت 41روپے فی کلو تک پہنچ گئی تھی۔ خاص بات یہ ہے کہ نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی سرکار نے صرف 3ماہ قبل ہی پرانے ضروری اشیا ایکٹ 1955 میں ترمیم کرکے اناج، تیل، آلو، پیاز، ٹماٹر اور دیگر ضروری اشیا کے اسٹاک لمٹ اور ایکسپورٹ پر پابندی کے سلسلے میں ضروری تبدیلیاں کیں۔
(باقی ہریانہ وپنجاب پر)
تبدیلی کے مطابق اسٹاک لمٹ یا برآمدات پر پابندی انتہائی نازک حالت جیسے جنگ یا قدرتی آفات کے وقت ہی لگائی جاسکتی ہے۔دریں اثنا پیاز کی قیمتوں میں آگے بھی تیزی رہنے کا اندازہ ہے۔ ایسا اس لئے کیونکہ اَن لاک عمل آگے اور بڑھے گا، ساتھ ہی تہوار سیزن شروع ہونے والے ہیں، ایسے میں مانگ میں اضافہ لازمی ہے۔ پیاز کی نئی فصل کی آمد نومبر کے بعد ہوگی۔ ایسے میں امید کی جارہی ہے کہ پیاز کی قیمتوں میں تیزی کا رخ بنارہے گا۔ دوسری طرف اس سال بھی کئی ریاستوں میں مانسون کی بارش کے سبب کئی علاقوں میں فصل خراب ہوگئی۔ اس سال کرناٹک میں بارش کے سبب بازار میں آنے کے لئے تیار پیاز پوری طرح خراب ہوگئی۔ ستمبر کے پہلے ہفتے میں یہ فصل بازار میں آنے والی تھی۔ اس کے علاوہ مدھیہ پردیش، گجرات اور مہاراشٹر کے کچھ حصوں میں اسٹور میں رکھی پیاز بھی نکل گئی۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Regional
- Maharashtra & Goa
- National
- Opinion & Editorial
- Politics
- Punjab & Haryana
پیاز کی قیمتوں میں اضافہ سے سرکار کی نیند اڑی،برآمدگی پر لگائی روک
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS