دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے بی جے پی کو چیلنج کیا ہے کہ وہ کل دوپہر 1 بجے تک دہلی میں اپنے وزیر اعلیٰ کے امیدوار کے نام کا اعلان کریں اور یہ ان سے بحث کرنے کے لئے تیار ہیں۔اروند کجریوال نے یہ بات عام آدمی پارٹی کے منشور جاری کرتے ہوئے کہی۔ اروند کجریوال نے کہا’میں آج بی جے پی کو بتانا چاہتا ہوں۔ دہلی کے عوام چاہتی ہے کہ بی جے پی اپنے وزیر اعلیٰ امیدوار کا اعلان کرے اور اس امیدوار سے بحث کرنے کے لئے تیار ہوں‘۔ اروند کجریوال نے کہا کہ یہ بحث کہیں بھی ہو سکتی ہے۔ جس جگہ پر وہ چاہیں وہاں یہ بحث ہو سکتی ہے۔ بحث میں 2 اینکر موجود ہوں این بی ے پی کی پسند کا اور ایک ان کی پارٹی کی پسند کا ہونا چاہئے۔ بحث عوام کے سامنے ہونی چاہئے۔ عوام کو بھی سوال کرنے کا موقع ملنا چاہئے۔
کجریوال نے مزید کہا کہ ’امت شاہ عوام سے کہتے ہیں تم مجھے ووٹ دو اور وزیراعلیٰ میں طے کروں گا،جمہوریت میں عوام کا فیصلہ کرتی ہے، امیت شاہ اس بات کا فیصلہ نہیں کرسکتے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS