دہلی حکومت نے کورونا سے متعلق جانکاری کے لئے لانچ کیا ایپ

0

نئی دہلی: دہلی میں کورونا سے متعلق جانکاری دینے کے لیے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے آج ایک اسپیشل ایپ لانچ کیا۔ انھوں نے بتایا کہ اس وقت دہلی میں 302 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں اور ان میں سے 210 خالی ہیں۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ اس طرح کی کسی بھی جانکاری کو ایپ پر دن بھر میں دو بار اَپ ڈیٹ کیا جائے گا اور اس سے عام لوگ استفادہ کر سکتے ہیں۔
اروند کیجریوال نے لانچ کے دوران کہا کہ معاملات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، لیکن ہمیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم نے انتظامات کیے ہیں۔"ہم آج ایک ایپ لانچ کر رہے ہیں جس سے ہر ایک کو دہلی میں ہسپتال کے بیڈ اور وینٹیلیٹر کی دستیابی کی معلومات گی۔"
ایپ گوگل پلے پر دستیاب ہے اور ویب سائٹ پر بھی تمام معلومات تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے – (delhifightscorona.in/beds)
وزیراعلیٰ نے ایپ تک رسائی کے لئے ایک واٹس ایپ نمبر (880007722) بھی جاری کیا ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS