اروناچل پردیش: بی آر ٹی ایف کے 4 اہلکار کووڈ 19 سے متاثر، کل معاملے 103 ہوئے

0

اروناچل پردیش میں ناول کورونا وائرس کے معاملات کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ہے۔ بارڈر روڈ ٹاسک فورس (بی آر ٹی ایف) کے چار اہلکار اس انفیکشن میں مثبت پائے گئے ہیں۔ چار نئے معاملات سامنے آنے سے شمال مشرقی ریاست میں معاملوں کی مجموعی تعداد 103 تک پہنچ گئی ہے ، جن میں سے 93 ایکٹو کیسز ہیں اور دس افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
یہ نئے معاملے لوئر دیبنگ وادی ، نمسائی ، تیراپ اور لوئر سیانگ اضلاع میں قرنطینہ مراکز میں درج ہوئے ہیں۔ اسٹیٹ سرویلنس آفیسر ، ڈاکٹر ایل جامپا نے بتایا کہ مریضوں میں کووڈ-19کے علامات نظر نہیں آئے اب انہیں بی آر ٹی ایف کے کووڈ-19 کیئر سنٹرز میں داخل کرایا گیا ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS