ارشد ندیم معاملہ،بجرنگ پونیا نے نیرج چوپڑا کی حمایت کی

0
Image: The Indian Express

نئی دہلی:(یواین آئی) ٹوکیو اولمپک میں 65 کلو زمرے میں کشتی مقابلے میں تمغہ جیتنے والے بجرنگ پونیا نے پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم کے معاملے پر نیرج چوپڑا کی حمایت کی ہے۔پونیا نے کہا کہ نیرج کے ذریعہ پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم کے سلسلے میں دئے گئے بیان کو طول دیا جارہا ہے۔ ایتھلیٹ اسٹیڈیم کے اندر ایک دوسرے کے حریف ہوتے لیکن اس کے بار وہ بھائی کی طرح ہیں۔ کھیل ہمیں آپس میں محبت اور مل جل کر رہنا سکھاتا ہے۔ دراصل نیرج نے ایک انٹرویو میں کہا تھا، میں فائنل کی شروعات میں اپنا نیزہ تلاش کررہا تھا، لیکن تبھی میں نے دیکھا کہ پاکستان کے کھلاڑی ارشد میرے نیزے کے ساتھ گھوم رہے تھے۔ میں نے ارشد سے کہا کہ بھائی یہ میرا نیزہ ہے، مجھے دے دو تاکہ میں تھرو کرسکوں۔ نیرج کے اس بیان پر لوگ پاکستان کے کھلاڑی کے خلاف غلط بیانی کرنے لگے اور ارشد کو قصوروار قرار دینے لگے مزید یہ کہ ارشد نے جان بوجھ کر نیرج کا جیولین لے لیا تھا تاکہ نیرج تمغہ نہ جیت سکیں۔
اس کے بعد سوشل میڈیا پر نیرج نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعہ پاکستانی کھلاڑی کا دفاع کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ انکے تبصرے کو اپنے گندے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے استعمال نہ کریں ۔ کھیل ہم سب کو متحد رہنا سکھاتا ہے اور کچھ بھی کہنے سے پہلے کھیلوں کے بارے میں پوری معلومات ضرور حاصل کرلیں۔ نیرج اور ارشد ایک طویل عرصے سے حریف رہے ہیں ، لیکن وہ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔ دونوں نے 2018 ایشین گیمز میں بھی ایک دوسرے کا سامنا کیا تھا اس وقت بھی نیرج نے گولڈ اور اشرف نے کانسہ جیتا تھا۔ ارشد ندیم ٹوکیو اولمپکس میں 5 ویں نمبر پر رہے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS