ارنب گوسوامی کو بھیجا گیا جیل

    0

       عدالتی تحویل میں موبا ئل فون استعمال کرنے پر ری پبلک ٹی وی کے ایڈ یٹر ارنب گوسوامی، جن پر کسی شخص کو خودکشی پر مجبور کرنے کا معاملہ درج کیا گیا ہے، آج انھیں ممبئی سے متصلہ نوی ممبئی شہر میں واقع تلوجہ جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے اور اس بات کی تفتیش کی جارہی ہے کہ آیا انھیں عدالتی تحویل میں موبا ئل فون کس طرح دستیاب ہوا- تفتیش افسر جمیل شیخ نے بتایا کہ مقامی عدالت کی جانب سے عدالتی تحویل میں دیے جانے کے بعد ارنب کو تلوجہ جیل کے قید یوں کیلئے بنائے گئے عارضی قر نطینہ مرکز میں رکھا گیا تھا، لیکن پولیس کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ ارنب گوسوامی اس دوران اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سرگرم ہیں۔انھوں نے کہاکہ اطلاع ملنے کے فوری بعد اسے تلوجہ جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے اور عدالتی تحویل میں موبا ئل فون کی دستیابی کی تفتیش کا حکم جاری کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ارنب کے ساتھ فیروز شیخ اور نتیش شاردا کو 4نومبر کو علی باغ پولیس نے گرفتار کیاتھا۔ انہوں نے مبینہ طور پر انٹیریئر ڈیزائنر انوئے نائک سے کام کرانے کے بعد انہیں ادائیگی نہیں کی، اس سے پریشان ہوکر انوئے اور ان کی ماں نے 2018 میں خودکشی کرلی تھی۔ ارنب کو ان کے ممبئی کے لوور پریل والے گھر سے گرفتار کرنے کے بعد علی باغ لے جایا گیا، وہاں مجسٹریٹ نے 18نومبر تک کیلئے عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ان کی ضمانت پر کل فیصلہ ہوگا۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS