فوج نے شوپیاں میں غرقآب ہونے والے جوان کو خراج پیش کیا

0
Image:Jk News today

سری نگر: (یو این آئی) فوج نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں گشت کے دوران پھسل کر جان بحق ہونے والے فوجی جوان کو یہاں بادامی باغ فوجی چھاؤنی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
ہفتے کو منعقد ہونے والی اس تقریب کے موقع پر آفیشیٹنگ کور کمانڈر میجر جنرل انوپم بھاگی اور دوسرے اعلیٰ فوجی افسران موجود تھے۔
بتا دیں کہ سپاہی ارون سنگھ 4 جون کو ضلع شوپیاں میں سدھوا سے ٹانگی مرگ علاقے میں گشت کے دوران ایک لکڑی کے پل سے پھسل کر ویشو دریا میں گر گئے تھے جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوئی تھے۔
مہلوک فوجی جوان کی عمر 26 برس تھی اور وہ سال 2016 میں فوج میں بھرتی ہوئے تھے۔
پنجاب کے پٹھان کوٹ تحصیل سے تعلق رکھنے والے اس فوجی کے پسماندگان میں والدین شامل ہیں۔
مہلوک فوج جون کے جسد خاکی کو آخری رسومات کی انجام دہی کے لئے اپنے وطن روانہ کیا گیا ہے۔
فوج نے پسماندگان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS