آرمی چیف لداخ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے آج شام لیہ جائیں گے

0

نئی دہلی: آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے لداخ میں سرحد پر موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے منگل کی شام لیہ کے لئے روانہ ہورہے ہیں۔
لداخ کی وادی گلوان میں حال ہی میں چینی اور ہندوستانی افواج کے مابین جھڑپ کے بعد یہ فوج کے سربراہ کا دوسرا دورہ لداخ ہے۔ گزشتہ 15 جون کو پیش آنے والے تصادم میں20 ہندوستانی فوجی شہید ہوئے تھے۔ چینی فوج کی جانب سے زیادہ ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ چین نے ہلاک ہونے والے اپنے فوجیوں کی تعداد ظاہر نہیں کی ہے ، لیکن اس نے اعتراف کیا ہے کہ اس کا ایک کمانڈنگ افسر اس جھڑپ میں مارا گیا تھا۔
جنرل نروانے آج آرمی کمانڈروں کی دو روزہ کانفرنس کے اختتام کے بعد لیہ کے لئے روانہ ہوں گے۔ فوج کے اعلی افسران اس کانفرنس میں شریک ہوتے ہیں۔ پیر کے روزچین سے لائن آف ایکچول کنٹرول(ایل اے سی) پر کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوج کی تیاری پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
لیہ میں لائن آف ایکچول کنٹرول کے ساتھ تعینات سینئر افسران آرمی چیف کو سرحد کی صورتحال اور چین کے ساتھ کور کمانڈر سطح کے مذاکرات کے حقائق سے آگاہ کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ جنرل نروانے لداخ میں فوج کے جوانوں سے بھی بات کریں گے۔ اس کے بعد وہ بدھ کے روز کشمیر کیلئے روانہ ہوں گے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS