نئی دہلی: فوج کے سربراہ جنرل ایم ایم نروانے مشرقی لداخ کے دو دن کے دورے پر آج یہاں لیہ پہنچے جہاں انہوں نے وادی گلوان میں گزشتہ دنوں زخمی ہوئے جوانوں سے ملاقات کی۔
لداخ کی وادی گلوان میں چینی اور ہندوستانی فوجیوں کے درمیان ہوئے تصادم کے بعد فوج کے سربراہ کا یہ دوسری مرتبہ لداخ کا دورہ ہے۔ ان دو دنوں میں وہ حقیقی کنٹرول لائن پر موجود صورت حال کا جائزہ لیں گے اور سرحد پر تعینات سینئر افسران سے بات چیت کریں گے۔
دورے سے پہلے انہوں نے فوجی اسپتال جاکر تصادم میں ہوئے زخمی فوجیوں سے بات کی۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ 15 جون کے واقعہ میں زخمی فوجیوں کے صحت کی جانکاری حاصل کرنے کے ساتھ اس رات کے واقعہ کے بارے میں بھی ان سے بات چیت کی۔
زخمی جوانوں سے ملنے کے بعد فوجی سربراہ سرحد پر تعینات سینئر افسران سے بات کریں گے۔ وہ چینی فوج کے ساتھ پیر کو ہوئی کور کمانڈروں کی سطح کی بات چیت کے بارے میں بھی پوری جانکاری حاصل کریں گے۔
ذرائع کے مطابق دونوں فوجوں کے درمیان مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن کے مسئلہ پر ’مثبت اور تعمیری ماحول‘ میں ہوئی بات چیت میں دونوں فریق پیچھے ہٹنے پر راضی ہوگئے ہیں۔
فوج کے سربراہ ایم ایم نروانے دو دن کے دورے پر لداخ پہنچے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS