جیسلمیر: (یو این آئی) راجستھان میں سرحدی علاقوں میں کووڈ۔ 19 کی دوسری لہر کی سنگین صورتحال کے پیش نظر مقامی ضلع انتظامیہ نے فوج اور سرحدی فورس (بی ایس ایف) کی مدد لینے کا منصوبہ بنایا ہے۔
سرکاری ذرائع نے آج بتایا کہ سرحدی باڑمیر ضلع میں فوج نے پالیٹیکل کالج میں 100 بیڈ اور ایک کووڈ اسپتال تیار کرکے انتظامیہ کو دستیاب کرایا ہے۔ فوج کے ڈاکٹروں کی خدمات بھی ضلع انتظامیہ کو دستیاب کرائی جارہی ہے۔ جیسلمیر ضلع انتظامیہ نےبھی فوج اور بی ایس ایف کے افسران سے رابطہ کرکے ضرورت پڑنے پر مدد کرنے سے متعلق درخواست کی ہے ۔
دوسری جانب ، جیسلمیر میں بھی کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے پیش نظر ، ضلعی کلکٹر آشیش مودی کی ہدایت پر جواہر اسپتال میں 40 بیڈ کووڈ ڈیڈیٹیٹڈ وارڈ کے طور پر شروع کئے گئے ہیں اور اس کے علاج معالجے کے لئے مناسب انتظامات کیے جارہے ہیں۔ کورونا مثبت مریضوں کے علاج کے لئے پورے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر دوسری عمارتیں کووڈ سنٹر کے لئےحاصل کی جائیں گی۔
کورونا کے بڑھتے معاملوں کے دوران سرحدی علاقوں میں فوج اور بی ایس ایف کی مدد لی جائے گی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS