ارجن بجلانی اورنیا شرما کی’تم بے وفا ہو‘20 مئی کو ہوگی ریلیز

0
image:youtube

ممبئی : (یو این آئی ) ٹیلیویژن کے معروف اداکارارجن بجلانی اور اداکارہ نیا شرما کا میوزک ویڈیو البم’تم بے وفا ہو‘20 مئی کو ریلیز ہوگی۔
ٹی وی کے ہٹ سیریل ناگن،عشق میں مرجاواں میں مرکزی کردارادا کرنے والے ارجن بجلانی اورنیا شرما میوزک ویڈیو البم’تم بے وفا ہو‘لے کرآئے ہیں۔ حال ہی میں اس کا پہلالک ریلیز کیا گیا تھا جسے سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا گیا تھا۔ یہ نغمہ پائل دیو اور اسٹابین بین نے گایا ہے۔
راج جیسوال کے تخلیق کردہ البم کے موسیقار پائل دیو ہیں،جب کہ نغمہ نگار کنال ورما ویڈیو ڈائریکٹرنوجیت بوٹر ہیں۔ یہ ویڈیو البم 20 مئی کو ڈی آر جے ریکارڈز کے آفیشیل یوٹیوب چینل پرریلیز کیا جائے گا۔ پروڈیوسر راج جیسوال نے بتایا کہ یہ نغمہ لوگوں کو بہت پسند آئے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS