بغیر بحث کے بجٹ منظور کرنا گوا کے لوگوں کے ساتھ  دھوکہ ہوگا: جی ایف پی

    0

      پنجی : گوا فارورڈ پارٹی (جی ایف پی) نے  27 جولائی کو پورے دن کے  لئے اسمبلی اجلاس بلا کر بجٹ منظور کرنے کے ریاست سرکار کے منصوبے پراعتراض کرتے ہوئے اور کہا ہے کہ بغیر بحث کے بجٹ منظور کرناریاست کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ ہوگا۔   
    جی ایف پی کے صدر وجے سردسائی نے گوا قانون سازاسمبلی کو ایک مکتوب ارسال کر کے کہاکہ بغیر کسی بحث کے مختلف اہم بلوں کو منظورکرنا اورمتعلقہ مسائل پر گوا کے عوامی نمائندوں کو اپنے خیالات رکھنے بغیر وزیر اعلی اور حکومت کے منصوبے اور طرز عمل کو سمجھنا مشکل ہے۔
    سردیسائی نے کہا کہ ایوان میں بغیر بحث کئے  بجٹ کو منظور کرنا گوا کے  لوگوں کے ساتھ  دھوکہ  ہو گا۔
    انہوں نے کہا ’’یہ  بہت ہی واضح ہے کہ وبا سے  معاشرہ اور معیشت پر اس کے اثرات کی وجہ سے  بجٹ کی تخمینہ شدہ آمدنی اور اخراجات زیادہ ہوں گے اور بغیربحث اور ترمیم کے اس بجٹ کو منظور کرنا بے  کار ہو گا‘‘۔ 

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS