نئی دہلی، (یواین آئی) جامعہ ہمدرد نے ڈاکٹر ایم اے سکندر کو جامعہ ہمدرد (ڈیمڈ ٹو بی یونیورسٹی)، نئی دہلی کا نیا رجسٹرار مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے 10 جولائی 2023 کو جامعہ ہمدرد کے آفیشل رجسٹرار اور کنٹرولر امتحانات مسٹر ایس ایس اختر سے رجسٹرار کا چارج سنبھالا۔ یہ اطلاع جامعہ ہمدرد کے پریس ریلیز میں دی گئی۔
ریلیزمیں کہا گیا کہ ڈاکٹر سکندر ایک معروف یونیورسٹی ایڈمنسٹریٹر ہیں اور انہوں نے دو یونیورسٹیوں مانو اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر یونیورسٹی، دہلی کے رجسٹرار کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
انہوں نے نیشنل بک ٹرسٹ، انڈیا (وزارت تعلیم) کے ڈائریکٹر کے طور پر 2011-2015 تک چار سال تک سربراہی کی۔ وہ جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے میلے میں سے ایک نئی دہلی ورلڈ بک فیئر کے کتاب میلے کے ڈائریکٹر بھی تھے۔ ڈاکٹر سکندر نے دہلی یونیورسٹی میں اسسٹنٹ رجسٹرار، پلاننگ آفیسر، ڈپٹی رجسٹرار اور جوائنٹ رجسٹرار کے طور پر بھی 10 سال سے زیادہ خدمات انجام دیں۔ انہوں نے مختصر طور پر 2005 میں چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر (سی اے او) ایم ڈی آئی گڑگاؤں کے طور پر خدمات انجام دیں۔
وہ دہلی یونیورسٹی سے ایچ آر میں ایم بی اے، لیبر اسٹڈیز میں ایم اے اور ایل ایل بی ہیں اور انہوں نے کامرس اینڈ بزنس میں جامعہ ملیہ اسلامیہ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ ۔ ڈاکٹر سکندر جامعہ ہمدرد میں شامل ہونے سے پہلے مانو حیدرآباد میں مینجمنٹ پڑھاتے رہے ہیں۔ ڈاکٹر سکندر کے قومی اور بین الاقوامی جرائد میں 30 سے زائد تحقیقی مقالے شائع ہو چکے ہیں۔ وہ بین الاقوامی کتاب میلوں میں نیشنل بک ٹرسٹ، انڈیا، ایم ایچ آر ڈی کی نمائندگی کے لیے 20 سے زیادہ ممالک کا دورہ کر چکے ہیں۔
وائس چانسلر پروفیسر (ڈاکٹر) ایم افشار عالم اور جامعہ ہمدرد کے چانسلر حماد احمد نے ڈاکٹر ایم اے سکندر کو بطور رجسٹرار چارج لینے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ حکومت، یونیورسٹی انتظامیہ اور ماہرین تعلیم میں اپنے ماضی کے بھرپور تجربے سے وہ جامعہ ہمدرد کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
ڈاکٹر ایم اے سکندر کی جامعہ ہمدرد میں بطور رجسٹرار تقرری
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS