نئی دہلی، (پی ٹی آئی) :سپریم کورٹ پیر کو اس پٹیشن پر سماعت کرے گا جس میں الیکشن کمیشن کو بیلٹ بکسوں اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) پر پارٹی نشان ہٹا کر اس کی جگہ امیدواروں کی عمر، تعلیمی لیاقت اور تصویر لگانے کی ہدایت دینے کی اپیل کی گئی ہے۔ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ ا س طرح کے قدم سے ووٹروں کو عقل مند، محنتی اور ایماندار امیدواروں کو ووٹ اور حمایت دینے کے علاوہ ’ٹکٹ کی تقسیم میں سیاسی پارٹی کے اعلیٰ کمان کی منمانی پر لگام لگانے‘ میں مدد ملے گی۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر 31 اکتوبر کے لیے جاری معاملے کی فہرست کے مطابق پٹیشن پر چیف جسٹس یو یو للت، جسٹس ایس آر بھٹ اور جسٹس بیلا ایم ترویدی کی بنچ سماعت کر سکتی ہے۔ وکیل اشونی کمار اپادھیائے کے ذریعہ دائر پٹیشن میں ای وی ایم پر پارٹی نشان کے استعمال کو ’غیر قانونی اور غیر آئینی‘ قرار دینے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔
انتخابی نشان کی جگہ امیدوار کی عمراور تصویر لگانے کی اپیل: سپریم کورٹ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS