پنچایت الیکشن میں تشدد کے شکار افراد کے ساتھ انصاف کرنے کی اپیل : پرینکا گادھی

0

نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس کی اترپردیش انچارج، جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ اترپردیش میں پنچایت الیکشن کے دوران ہوئے تشدد اور خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے بارے میں خط لکھ کر وہ ریاست میں الیکشن کمیشن کو مطلع کریں گی۔

محترمہ واڈرا اترپردیش کے تین روزہ دورے پر ہیں اور آج انہوں نے ریاست کے لکھیم پور میں بدسلوکی کی شکار ہوئی خاتون کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اور کہا کہ وہ ریاستی الیکشن کمیشن سے پنچایت الیکشن میں تشدد کے شکار افراد کے ساتھ انصاف کرنے کی اپیل کریں گی۔

انہوں نے ٹویٹ کیا،’جمہوریت کا ’چیرہرن‘کرنے والے بی جے پی کے غنڈے کان کھول کر سن لیں، خواتین پردھان، بلاک پرمکھ، رکن اسمبلی ، رکن پارلیمنٹ، وزیراعلیٰ، وزیراعظم بنیں گی اور ان پر ظلم کرنے والوں کو شہ دینے والی حکومت کو شکست دیں گی۔ پنچایت الیکشن میں بی جے پی کی جانب سے کیے گئے تشدد کے شکار اپنی تمام بہنوں، شہریوں کے انصاف کے لیے میں ریاستی الیکشن کمیشن کو خط لکھوں گی‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS