وزیر اعظم کی ممبران پارلیمنٹ سے بجٹ سیشن کا بھر پوراستعمال کرنے کی اپیل

0

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے جمہوریت کے اقدار پرعمل کرتے  ہوئے پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کا بھر پور استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔
پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے آغاز سے قبل مودی نے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں صحافیوں کو بتایا کہ پارلیمنٹ میں نمائندے بھیجنے والے ملک کے عوام کی امید اور توقعات  کیلئے اس مقدس  مقام کا بھر پور استعمال کریں۔ انہوں نے سبھی  ممبران پارلیمنٹ  سے اس سیشن کو  بہترہن  بنانے کی درخواست کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ دہائی ہندوستان کا روشن مستقبل ہے۔ آزادی کے دیوانوں نے جو خوب دیکھے تھے  اسے تیز رفتار سے ثابت کرنے کا یہ سنہرا موقع ہے۔ پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران،تمام موضوعات پر پوری طرح بحث کی جانی چاہئے اور اس دوران تمام خیالات کو پیش  کیاجانا چاہئے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ منتھن سے بہترین امرت حاصل ہوگی۔ مسٹر مودی نے کہا کہ پارلیمنٹ کا یہ بجٹ اجلاس بھی تاریخی ہوگا۔ سال 2020 میں وزیر خزانہ کو بہت سے مختلف پیکیجوں کا اعلان کرنا پڑا۔ اس دوران چار پانچ ’منی بجٹ‘پیش کئے گئے۔ سال 2020 میں’منی بجٹ‘کا ایک سلسلہ جاری رہا۔ آئندہ بجٹ کو بھی اسی سیریز کے سیکوئل کے طور پر دیکھا جانا چاہئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS