حیدرآباد: راجیہ سبھا کی 18نشستوں بشمول اے پی کی چارراجیہ سبھا کی نشستوں کے لئے انتخابات 19جون کو ہوں گے۔الیکشن کمیشن آف انڈیا نے یہ اعلان کیا۔یہ انتخابات مارچ میں ہونے والے تھے تاہم کوویڈ 19کی وجہ سے ملتوی کردیئے گئے۔وائی ایس جگن موہن ریڈی کی زیرقیادت ریاستی حکومت نے قبل ازیں وزرا پی سبھاش چندر بوس،موپی دیوی وینکٹ رمنا اور دو صنعت کاروں اے ایودھیا رامی ریڈی اور پی نتھوانی کو ریاست کی راجیہ سبھا کی چار نشستوں کے لئے نامزدکیاتھا۔ان چاروں نشستوں پر وائی ایس آرکانگریس کی کامیابی کی توقع ہے کیونکہ حکمران جماعت کے پاس 175رکنی اسمبلی میں 151ارکان اسمبلی ہیں۔اگرچہ کہ اصل اپوزیشن تلگودیشم کے پاس 23ہی ارکان اسمبلی ہیں، اس نے ایوان بالا کے لئے پارٹی کے سینئر لیڈر ورلا رامیا کو نامزد کیا ہے۔
اے پی کی راجیہ سبھا کی چار نشستوں کیلئے 19جون کو انتخابات
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS