محبت سے انکار،نوجوان نے نرس کو زندہ جلادیا۔اے پی کے وجئے واڑہ میں واقعہ

0

محبت سے انکار پر ایک نوجوان نے نرس کو پٹرول ڈال کر زندہ جلادیا۔یہ اندوہناک واقعہ اے پی کے وجئے واڑہ شہر میں پیش آیا۔لڑکی نے اس کی شکایت پولیس سے کی تھی جس کے بعد پولیس نے اس نوجوان کی کونسلنگ کی تھی اور اس کو انتباہ بھی دیا تھا۔ملزم کی شناخت ناگابابو کے طورپر کی گئی ہے۔یہ 20سالہ نرس وجئے واڑہ شہر کے کوویڈ کیر سنٹر میں کام کرتی تھی۔اس کا تعلق ضلع کرشنا کے وسنناپیٹ سے تھا جبکہ ملزم لڑکی کے کام کے مقام کے قریب ہی اپنے دوستوں کے ساتھ کرایہ کے کمرہ میں رہتا تھا۔اس کا تعلق ضلع کرشنا کے سری رام پورم گاوں سے ہے۔وہ گذشتہ چند ماہ سے اس نرس کا تعاقب کررہا تھا۔اس کی ہراسانی سے تنگ آکر لڑکی نے گورنرپیٹ پولیس سے اس کی شکایت کی تھی جس کے بعد پولیس نے اس نوجوان کی کونسلنگ کی تھی اور اس کو انتباہ بھی دیا تھا۔بعد ازاں لڑکی نے اپنی شکایت سے دستبرداری اختیار کی۔جب لڑکی کام سے اپنے مکان واپس ہورہی تھی تو ملزم نے اس کا تعاقب کیا اور دونوں میں بحث وتکرار ہوئی جس کے بعد اس نے نرس پر پٹرول ڈال کر آگ لگادی۔لڑکی اس واقعہ میں شدید طورپر جھلس گئی اور اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔اس واقعہ میں ملزم بھی جھلس گیا۔اس کو علاج کے لئے سرکاری اسپتال وجئے واڑہ منتقل کیاگیا۔اے سی پی رمیش اور انسپکٹر سوریہ راو پیٹ پولیس اسٹیشن سوریہ نارائنا نے مقام واقعہ کا معائنہ کیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS