نئی دہلی: ( یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ “کاسٹ، کمیونٹی اور کنکشن” کے خلاف نہیں بلکہ “جرم اور کرتوت کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔ آج نئی دہلی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مسٹر نقوی نے کہا کہ گنہگار کو ’’مذہب کی وجہ ‘‘سے نہیں بلکہ جرم کی وجہ سے گرفتار کیا جاتا ہے۔ کسی کو بھی معاشرے کی خیرسگالی اور ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ملنی چاہیے۔ دہلی کے جہانگیرپوری میں حالیہ فرقہ وارانہ فساد کے بعد دہلی پولیس کے ذریعے ایک خاص فرقہ کے خلاف یکطر فہ کارروائی کیے جانے متعلق الزام کے سلسلے میں صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مسٹر نقوی نے یہ بات کہی۔ نقوی نے کہا کہ کچھ لوگ ’’نفرت کی نو بال اور’’نفرت کی ہیٹ ٹرک‘‘میں مسلسل مصروف ہیں۔ لیکن ہمارا ملک اور سماج ایسے ’’شکست خوردہ کھلاڑیوں‘‘کی ’’منافقانہ کوششوں‘کو ہمیشہ ناکام بناتا رہا ہے اور اس بار بھی ایسی سازشوں کو بھی ناکام بنائے گا ، جو فرقہ وارانہ سازش انہوں نے دہلی میں رچی ہے۔ مسٹر نقوی نے کہا کہ جرم اور فرقہ پرستانہ ذہنیت رکھنے والے چند افراد مذہب کے نام پر گنہگاروں کا گٹھ جوڑ بناکر ملک اور سماج کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں ،جس میں انہیں ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیا جائےگا۔مرکزی وزیر نے کہا کہ قومی خیرسگالی کی سیاسی لنچنگ کا سنڈیکیٹ ملک کی ہم آہنگی کے تانے بانے کو کبھی نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔ اس کے لیئے ہم سب کو مل کر امن اور خیرسگالی کو مضبو ط بنانے کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
سماج دشمن عناصر ملک کی قومی ہم آہنگی بگاڑنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے: مختار عباس نقوی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS