نئی دہلی،(یو این آئی) : اطلاعات و نشریات کی مرکزی وزارت نے ملک کی قومی سلامتی اور دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کے علاوہ عوامی نظم و نسق سے متعلق منفی پروپیگنڈہ کرنے کے معاملے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب کے 22چینل کو بلاک کر دیا ہے ۔ گزشتہ سال فروری میں آئی ٹی ضابطہ2021کے نوٹیفکیشن کے بعد سے یہ ہندوستانی یوٹیوب چینل پر پہلی کارروائی ہے ۔ وزارت نے بتایا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی رول 2021کے تحت نیوز پر مبنی 18یوٹیوب چینل سمیت چار دیگر پاکستانی چینلز کو بلاک کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ ان کے علاوہ تین ٹوئٹر اکاؤنٹس، ایک فیس بک اکاؤنٹ اور ایک نیوز ویب سائٹ کو بھی بلاک کر دیا گیا ہے ۔ ان چینلز کا استعمال غیر ملکی تعلقات کے علاوہ ہندوستانی مسلح افواج اور جموں و کشمیر سے متعلق مختلف مسائل پر فرضی خبریں پوسٹ کرنے کیلئے کیا گیا تھا۔ وزارت نے کہا کہ یہ چینل کچھ ہندوستانی ٹی وی نیوز چینلوںکے ٹیمپلیٹس اور لوگو استعمال کر رہے تھے ، جن میں ان کے نیوز پیش کرنے والوں کی تصاویر بھی شامل تھیں۔ ایسا اس لیے کیا جاتا رہا ہے کہ دیکھنے والوں کو یقین ہو جائے کہ خبر مستند ہے ، جن چینلوں کو بلاک کیا گیا ہے، ان میں اے آر پی نیوز، اے او پی نیوز، ایل ڈی سی نیوز، سرکاری بابو، ایس ایس زون ہندی،ا سمارٹ نیوز، نیوز 23 ہندی، آن لائن خبر، ڈی پی نیوز، پی کے بی نیوز، کسان ٹاک، بورونا نیوز، سرکاری نیوز اپڈیٹس، بھارت موسم، آر جے زون 6، دیگی گروکل اور دن کی خبریں شامل ہیں۔ علاوہ ازیں پاکستانی یوٹیوب چینل دنیا میرے آگے ، غلام نبی مدنی، حقیت ٹی وی اور ایک دیگر چینل اس فہرست میں شامل ہے۔ ساتھ ہی تین ٹوئٹر اکاؤنٹس، ایک فیس بک اکاؤنٹ اور ایک نیوز ویب سائٹ کو بھی بلاک کر دیا گیا ہے۔
یوٹیوب کے 22چینل بلاک کردیے گئے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS