کانپور:( ایجنسی) اترپردیش کے مشہورضلع کانپورمیں ایک مسلم رکشہ چلانے والے کے ساتھ مار پیٹ کا واقعہ پیش آیا اور اسے زبردستی جے شری رام کہنے پر مجبور کیا گیا۔
این ڈی ٹیوی کے ایگزیکیٹیو ایڈیٹر کمال خان نے اس حادثے کا ویڈیو اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر شیر کرتے ہوئے لکھا ہے۔” کانپور میں ایک مسلمان رکشہ والے کو سڑک پر مارا پیٹا گیا اور اسے جے شری رام بولواتے ہوئے سڑک پر گھمایا گیا۔اس کی ڈری ہوئی بچی اس سے لپٹ کر روتی رہی۔رکشے والے کا کوئی گناہ نہیں۔اس کی بھابھی کا اپنی ہندو پڑوسن سے کچھ بائک لڑجانے کا جھگڑا ہے۔پولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے۔
کمال خان کے اس پوسٹ پر بہت سےلوگوں نے اپنا اظہار خیال کیا ہے۔ راہل گاندھی نے لکھا ہے کہ آخر یوپی پولیس کیا کررہی ہے۔ کچھ لوگوں جو خاص سیاسی پارٹی کے ہیں ، ان کے من سے یوپی پولیس کا بالکل خوف ختم ہوگیا ہے۔ یہ جاہل لوگ ہیں جو انسانیت پرکلنک ہیں۔ راہل گاندھی کے علاوہ تقریبا سترہ سو افراد نے ری ٹویٹ کیا ہے۔
कानपुर में एक मुस्लिम रिक्शेवाले को पीटते और "जयश्रीराम" बुलवाते हुए सड़क पे घुमाया गया।उसकी डरी हुई बच्ची उससे लिपट कर रोती रही।रिक्शेवाले का कोई गुनाह नहीं।उसकी भाभी का अपनी हिन्दू पड़ोसन से कुछ बाइक लड़ जाने का झगड़ा है।पुलिस ने एफ़ आई आर की है। pic.twitter.com/v5cXRzUHws
— Kamal khan (@kamalkhan_NDTV) August 12, 2021