جہانگیرپوری تشدد معاملہ میں ایک اور ملزم گرفتار

0

نئی دہلی (ایس این بی) : جہانگیرپوری تشدد معاملہ میں ایک اور ملزم کو دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے گرفتار کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہنومان جینتی کے جلوس کے دوران جہانگیر پوری میں ہوئے تشدد کے سلسلے میں عبدل نامی ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عبدل کو دہلی سے ہی پکڑا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس معاملے میں پولیس نے اب تک 3نابالغ سمیت 37 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ 16 اپریل کو دہلی کے جہانگیر پوری میں ہنومان جینتی پر نکالے گئے جلوس کے دوران 2فرقوں کے درمیان جھڑپوں میں 8 پولیس اہلکار اور ایک مقامی شخص زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ جھڑپوں کے دوران پتھراؤ اور آتش زنی کی گئی۔ فی الحال پولیس عبدل سے پوچھ گچھ کر رہی ہے اور اس کے رول کے بارے میں معلومات حاصل کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS