نئی دہلی: (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 53 ہزار سے زیادہ گھٹ کر 18,31268 پر رہ گئے ہیں۔ اس دوران دو لاکھ 9 ہزار 918 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی کورونا کیسز کی مجموعی تعداد چار کروڑ 13 لاکھ 2 ہزار 440 ہوگئی ہے۔ اسی دوران 28 لاکھ 90 ہزار 986 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی پیر کی صبح 7 بجے تک ایک ارب 66 کروڑ 3 لاکھ 96 ہزار 227 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہے ۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے پیر کو جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 53,669 سے گھٹ کر 18 لاکھ 31 ہزار 268 رہ گئے ہیں۔ ملک میں فعال کیسز کی شرح فی الحال 4.43 فیصد ہے۔ اس دوران دو لاکھ 62 ہزار 628 مریضوں
کے صحت یاب ہونے کے بعد صحت یابی کی شرح 94.37 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں مجموعی طور پر اب تک تین کروڑ 89 لاکھ 76 ہزار 122 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ اس دوران جان لیوا وبا سے 959 مریضوں کی موت ہو گئی، اور یہ شرح 1.20 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 13 لاکھ 31 ہزار 198 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ اور ٹسٹ کی مجموعی تعداد 72.89 کروڑ ہوچکی ہے۔
ریاست کیرالہ میں پورے ملک میں سب سے زیادہ فعال کیسز ہیں۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 18,394 سے بڑھ کر 35,5314 ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 32701 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 5574535 جب کہ 475 افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 53666 ہو گئی ہے۔ دوسرے نمبر پر ریاست کرناٹک ہے جہاں کورونا وائرس کے
ایکٹیو کیسز کی تعداد 1048 سے گھٹ کر 251114 رہ گئی ہے۔ اس دوران مزید 29 ہزار 244 مریض صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا کو
شکست دینے والے افراد کی کل تعداد 3495339 اور مزید 68 مریضوں کی موت سے ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 38942 ہو گئی ہے۔ ریاست مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران فعال کیسز 16621 سے گھٹ کر 231591 رہ گئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں 39015 لوگ صحت مند ہوئے جس کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد 7331806 ہو گئی۔ ریاست تمل ناڈو میں اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 4424 سے گھٹ کر 203926 رہ گئی ہے اور مزید 38 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 37544 ہو گئی ہے۔ ریاست میں 26624 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب مریضوں کی تعداد بڑھ کر 3084470 ہو گئی ہے۔ ریاست مغربی بنگال میں اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 2356 سے گھٹ اب یہ تعداد 31562 رہ گئی ہے اور مزید 33 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 20583 اور اب تک 1941461 مریض جان لیواوبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔
ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز4027 سےگھٹ کر یہ تعداد 55574 رہ گئی ہے اور جان لیوا وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی مجموعی تعداد 1934560 ، جب کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 23189 ہو گئی ہے۔ قومی راجدھانی دہلی میں
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز3310 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 21490 رہ گئی ہے، جب کہ 6954
مریضوں کے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد 1780172 ہوگئی۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں
کی تعداد بڑھ کر 25827 ہو گئی ہے۔
ریاست آندھرا پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے ایکٹیو کیسز 606 سے بڑھ کر 116031 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس
مہلک وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 2139,854 اور اسی دوران مزید 12 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی
تعداد 14606 ہو گئی ہے۔
ریاست تلنگانہ میں ایکٹیو کیسز 1724 سے گھٹ کر 38723 رہ گئے ہیں، جب کہ اسی دوران ایک اور مریض کی موت سے مرنے والوں کی
تعداد بڑھ کر 4086 اور مہلک وبا سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی 718241 ہوچکی ہے۔ ملک کی شمال مشرقی ریاست میزورم میں ایکٹیو
کیسز کی تعداد 14301 رہ گئی ہے اور کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی کل تعداد 157584 جب کہ یہاں کورونا سے ہلاک ہونے والوں
کی تعداد 606 ہے۔
راجستھان میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 2560 سے گھٹ کر 72289 رہ گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی
تعداد بڑھ کر 1118518 اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9245 ہو گئی ہے۔ اڈیشہ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز4367 سے گھٹ کر
مجموعی تعداد 43952 رہ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1193365 اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد
8594 ہو گئی ہے۔
ریاست چھتیس گڑھ میں کوروناوائرس کے ایکٹیو کیسز 619 بڑھ کر 25734 ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی
تعداد بڑھ کر 1083602 ہو گئی ہے اور اس ریاست میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 13834 ہو گئی ہے۔ ریاست پنجاب میں کوروناوائرس کے
ایکٹیو کیسز 26791 رہ گئے ہیں اور جان لیوا وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد 697180 مرنے والوں کی تعداد 17214 ہو چکی ہے۔
گجرات میں ایکٹو کیسز گھٹ کر 91320 رہ گئے ہیں اور اب تک 1052222 مریض صحت یاب مرنے والوں کی تعداد 10438 ہو چکی
ہے۔
ریاست بہار میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز گھٹ کر 6558 رہ گئے ہیں، یہاں اب تک 804274 مریض کورونا سے شفایاباور مرنے
والوں کی تعداد بڑھ کر 12221 ہو گئی ہے۔ پہاڑی ریاست اتراکھنڈ میں کوروناوائرس کے ایکٹیو کیسز گھٹ کر 31165 ہو گئے ہیں اور اب تک
381487 مریض اس مہلک وائرس سے چھٹکارا پا چکے ہیں، اور اب تک 7536 مریض اس وبا کی وجہ سے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔
ہندوستان میں کوروناوائرس سے مزید 959ہلاکتیں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS