24 گھنٹوں میں روس کے مزید 400 فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان

0

کیف(ایجنسیاں)یوکرین جنرل اسٹاف نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جنگ میں روس مسلح افواج کا نقصان تقریباً 22 ہزار 800 فوجی، 187 طیارے، 155 ہیلی کاپٹر اور 970 ٹینک ہے۔روسی فوج کے 24 فروری تا 28 اپریل تک کے نقصان کے بارے میں جاری کردہ بیان میں یوکرین جنرل اسٹاف نے حالیہ 24 گھنٹوں میں روس کے مزید 400 فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔ بیان کے مطابق روسی فوج کے کْل 22 ہزار 800 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں اور 187 جنگی جہازوں، 155 ہیلی کاپٹروں، 970 ٹینکوں، 2 ہزار 389 بکتر بند گاڑیوں، 431 توپوں، 151 راکٹ لانچر سسٹموں اور 71 مارٹر ڈیفنس سسٹموں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔روس فوج 1688 گاڑیوں، 8 بحری جہازوں اور ہلکے ٹینکوں، 76 پیٹرول گاڑیوں اور 215 ڈرون طیاروں سے بھی محروم ہو چکی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS