دانش رحمٰن
بہار میں ٹیچر بھرتی کے ساتیویں مرحلے کے طریقہ کے اس عمل کو لے کر احتجاج کررہے ٹیچر امیدوار انیس الرحمن کو پٹنہ میں اے ڈی ایم کرشن کنہیا سنگھ نے مظاہرے کے دوران لاٹھی سے بری طرح سے پٹائی کی۔ انیس الرحمن کا دو ٹوک لفظوں میں کہنا ہے کہ اگر تیجسوی یادو کا اپنا قلم ہیرا گیا ہے تو وہ اپنے پی ایم سے قلم مانگ کر ہم لوگوں کو نوکری پر سائن کردیں۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی کے ساتھ وائرل ہواتھا۔ ٹیچر امیدوار انیس الرحمن کی پٹائی کا یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد ڈپٹی وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے معاملے کی جانچ اور کارروائی کرنے کی یقین دہانی کا وعدہ کیا تھا۔ دربھنگہ کے بینی پور کے رہنے والے انیس الرحمن یوم استازہ
https://twitter.com/HindustanUPBH/status/1569907492746055682?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1569907492746055682%7Ctwgr%5Ea1b5c4afa8270c666c747acf2c391edfc0c51622%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.livehindustan.com%2Fbihar%2Fstory-earlier-brutally-beaten-by-adm-anisur-rahman-now-on-hunger-strike-since-teachers-day-bjp-targeted-nitish-kumar-7079121.html
سے ہی بھوک ہڑتال پر ہیں۔
ہاتھ میں ترنگہ لےکرہے بھوک ہڑتال: یوم استازہ کے روز سے بینی پور کے بہیڑا واقع اپنی رہائش گاہ پر بھوک ہڑتال کررہے۔ ٹیچر امیدوار انیس الرحمن کی طبعیت لگاتار بگڑ رہی ہے اور کافی خراب بھی ہورئی ہے۔ انیس الرحمن پٹنہ ٹیچر امیدوار پر ہوئے لاٹھی چارج میں زخمی ہوگئے تھے۔ لاٹھی چارج کے خلاف وہ اپنی رہائش پر ہی غیر معینہ مدت کی ہھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے ہیں۔ انیس الرحمن اپنے ہاتھ میں ترنگہ لے کر بھوک ہڑتال کررہے ہیں۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے مانگ کی ہے کہ سبھی ٹیچر امیدوار کو بحال کیا جائے ۔ ساتھ ہی ٹیچر پر لاٹھی چارج کرنے والے اور ترنگے کی توہین کرنے والے افسروں کے خلاف سخت کارروائی ہو۔
اس معاملے کو لے کر بہار بی جے پی نے بھوک ہڑتال کا ویڈیو ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے نتیش حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ ٹوئٹر پر بہار بی جے پی نے لکھا ہے کہ یہ وہیں انیس الرحمن ہے جو اے ٹی ایم پٹنہ کے لاٹھی سے زخمی ہوئے تھے۔ آج تک نہ بحالی ہوئی اور نہ اے ڈی ایم پر کارروائی انیس الرحمن کو صرف درد ہی ملا ہے۔ بی جے پی نے نتیش کی ضمیر کی دہائی دے ڈالی۔ نتیش حکومت پر طنز کستے ہوئے بی جے پی نے انیس الرحمن کو انصاف دلانے کی مانگ کی ہے۔
22اگست کو پٹہ کے ڈاک بنگلہ چوراہے پر احتجاج کررہے ٹی ای ٹی ٹیچر میں سے ایک ٹیچر جس نے ہاتھ میں ترنکہ لے رکھا تھا اسی کی ڈی ایم نے بیچ سڑک پرہی لاٹھی سے پٹائی کردی تھی۔ اس پوررے معاملے میں پٹنہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ڈی ڈی سی اور ایس پی سٹی کی قیادت میں کمیٹی تشکیل کی تھی۔ جانچ کمیٹی نے اے ڈی ایم کی کارروائی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ جب ہاتھ میں ترنگہ لئے انیس الرحمن احتجاج کررہا تھا تو اس وقت اس کی پٹائی نہیں کرنی چاہئے تھی بلکہ اس گرفتار کرلینا چاہئے تھا۔
ٹی آئی ٹی نیچر کی پٹائی معاملے میں دو ممبروں کی جانچ ٹیم نے ہفتہ کو پٹنہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو جانچ رپورٹ سونپ دی۔ جانچ رپورٹ میں اے ڈی ایم لا اینڈ اڈر کرشن کنہیا سنگھ کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔ اے ڈی ایم پر ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال کرنے کا الزام لگا ہے۔ اس میں معاملے پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے واضاحت مانگا ہے۔
نتیش حکومت سے لگائی انصاف کی درخواست، بھوک ہڑتال کر رہے انیس الرحمن کی حالت نازک
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS