حیدرآباد: اے پی میں آج 1,15,269 افراد کو وظیفہ کی رقم ان کے گھروں تک پہنچائی گئی۔ عہدیداران نے ان افراد میں 59.03لاکھ وظیفہ کی رقم تقسیم کرنے کا کام کیا،جس کے لئے ریاستی حکومت نے 1,442.21 کروڑروپئے کی رقم جاری کی۔ ریاست بھر میں 2.68لاکھ گرام، وارڈوالنٹرس نے گھر گھر پہنچ کر یہ رقم استفادہ کنندگان میں تقسیم کی۔ جولائی سے مزید 5165 کہنہ امراض کے درخواست گزاروں کا اضافہ کرتے ہوئے ان کو بھی یہ رقم دی جارہی ہے۔ وظیفہ کی رقم معمرافراد، بیوگان کو بھی مل رہی ہے۔ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر بائیومیٹرک کے بجائے نئے موبائل ایپ کے ذریعہ استفادہ کنندگان کی تصاویر لیتے ہوئے ان کو وظیفہ کی رقم دی جارہی ہے۔ لاک ڈاون اور دیگر وجوہات کی بنا پر گذشتہ تین ماہ سے واجب الادا رقم بھی جاری کرنے وزیراعلی نے ہدایت دی ہے، جس کے بعد بقایہ کے ساتھ یہ وظیفہ کی رقم دی جارہی ہے۔
اے پی میں 1,15,269 افراد کو وظیفہ کی رقم ان کے گھروں تک پہنچائی گئی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS