آندھراپردیش :حکومت نے ریاست کی نئی صنعتی پالیسی کا کیا اعلان

    0

    حکومت آندھراپردیش نے ریاست کی نئی صنعتی پالیسی کا اعلان کیا۔اس پالیسی کا نفاذ 2020-23کیلئے ہوگا۔ محکمہ صنعتوں نے سنگل ونڈو سنٹر وائی ایس آر اے پی ون قائم کیا تاکہ صنعتی اجازت ناموں میں تیزی پیدا کی جاسکے۔وزیر صنعتیں گوتم ریڈی اور آندھراپردیش انڈسٹرئیل انفراسٹرکچر کارپوریشن(اے پی آئی آئی سی)کی صدرنشین روجا نے نئی پالیسی جاری کی۔وزیر گوتم ریڈی نے اس موقع پر کہا کہ نئی پالیسی،آسان قواعد کے ساتھ وائی ایس آر کے نام سے شروع کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے سرمایہ کاری کے خواہشمندوں کو فائدہ ہوگا۔حکومت کا مقصد نئے تاجروں اور ٹیلنٹ رکھنے والے نوجوانوں کو موقع فراہم کرنا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS