امراوتی (ایجنسیاں) آندھرا پردیش کی پوری کابینہ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اب چیف منسٹر وائی ایس جگن ریڈی نئے سرے سے اپنی کابینہ تشکیل دیں گے۔ چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے 2024 کے اسمبلی انتخابات سے قبل کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ اجلاس کے بعد پہلے مرحلے میں 24 وزراء نے اپنے استعفیٰ جمع کرادیے۔ جگن ریڈی کابینہ میں واحد سی ایم رہ گئے ہیں، جنہیں استعفیٰ سونپ دیا گیا ہے۔کابینہ میں تبدیلی طے تھی، کیونکہ سی ایم نے کہا تھا کہ وہ اپنی نصف میعاد پوری کرنے کے بعد اپنی ٹیم میں تبدیلی کریں گے۔ یہ تبدیلی دسمبر 2021 میں ہونی تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اسے ملتوی کرنا پڑا۔ چیف منسٹر نے بدھ کی شام گورنر وشو بھوشن ہری چندن سے ملاقات کی اور مبینہ طور پر انہیں اپنی کابینہ میں تبدیلیوں کے بارے میں مطلع کیا۔ذرائع کے مطابق نئی کابینہ کی تشکیل 11اپریل کو ہوسکتی ہے۔
آندھرا پردیش کی پوری کابینہ مستعفی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS