حکومت اترپردیش کی ہدایت کے مطابق اے ایم یو کیمپس بند 

0

علی گڑھ، : کووِڈ-19کی روک تھام کے لئے حکومت اترپردیش کی جانب سے 10جولائی 2020 کی شب سے 13جولائی 2020 کو صبح 5بجے تک لاک ڈاؤن کے فیصلے کے مطابق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کیمپس بند رہے گا۔ 
اے ایم یو رجسٹرار مسٹرعبدالحمید آئی پی ایس نے ایک سرکولرمیں مذکورہ ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ لازمی خدمات فراہم کرنے والے یونیورسٹی کے شعبے اور دفاتر جیسے کہ طبی خدمات،صفائی،بجلی، پانی،اقامتی ہال کی خدمات،سنٹرل آٹوموبائل ورکشاپ اور ٹیلی فون کے شعبے وغیرہ حسبِ سابق سربراہانِ شعبہ کی ہدایات کے مطابق اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS